کھیل
10 جون ، 2013

چیمپئنزٹرافی: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 235 رنز کا ہدف

چیمپئنزٹرافی: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 235 رنز کا ہدف

برمنگھم … چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 235 رنز کا ہدف دے دیا، ہاشم آملا نے نصف سنچری اسکور کی۔ ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا کو ہاشم آملا اور کولن انگرام نے 53 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ محمدحفیظ نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی، ہاشم آملا اور ڈوپلیسی نے اسکور کو 122 رنز تک پہنچایا۔ ڈوپلیسی 28 رنز بناکر عرفان کا شکار بن گئے۔ ہاشم آملا نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اے بی ڈی ویلیئرز 31 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان مصباح نے پہلے ڈی ویلیئرز پھر ڈومینی کو رن آوٴٹ کیا ، پروٹیز کے 4 کھلاڑی رن آوٴٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا نے پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عرفان، جنید، حفیظ، سعید اجمل اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :