کاروبار
10 جون ، 2013

بغیر جرمانوں کے ٹیکس بقایا جات کی اصل رقم جمع کرانے کی سہولت متعارف

بغیر جرمانوں کے ٹیکس بقایا جات کی اصل رقم جمع کرانے کی سہولت متعارف

اسلام آباد…ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے اہداف میں ناکامی کو دیکھتے ہوئے بغیر جرمانوں کے ٹیکس اور ڈیوٹی بقایا جات کی اصل رقم جمع کرانے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کیلئے سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔جس کے مطابق ٹیکس نادہندگان اپنی اصل رقم جمع کرادیں، تمام جرمانہ معاف ہو جائے گا، اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسوں کی اصل رقم جمع کرانے پر جرمانوں کی معافی کا ایس آر او بھی جاری کر دیاہے، جرمانوں کے بغیر ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرانے کی سہولت30جون تک ہو گی۔ٹیکس فراڈمیں ملوث افراد اس سہولت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

مزید خبریں :