10 مارچ ، 2012
دوحا…افغان صدرکرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کے گوانتاناموحراستی مرکز سے پانچ طالبان قیدیوں نے قطرجانے پررضامند ی ظاہرکردی ہے۔ قیدیوں کی قطر منتقلی سے افغانستان میں امن مصالحتی عمل کو فروغ ملے گا۔ترجمان کاکہناتھا کہ قیدیوں کی منتقلی اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے طالبان کومذاکرات کی میز پرلانے کیلئے اعتماد کی بحالی کے امریکی اقدامات کاحصہ ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔