دنیا
11 جون ، 2013

ترکی:مظاہرین کے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے

ترکی:مظاہرین کے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے

انقرہ/ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ دارالحکومت انقرہ میں مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ وزیر اعظم رجب طیب اردوان احتجاج کرنے والے رہنماوٴں سے کل ملاقات کریں گے۔ترکی کے مختلف شہروں میں کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ دارالحکومت انقرہ میں مسلسل تیسری رات پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق استنبول اور انقرہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ تقسیم اسکوائر اور Gezi پارک میں وزیر اعظم مخالف مظاہرین احتجاج کے ساتھ ساتھ کھانوں، موسیقی اور کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم بلند آرنچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم طیب اردوان بدھ کو مظاہرین سے ملاقات کریں گے، لیکن یاد رہے کہ ترکی میں غیرقانونی احتجاج کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں :