10 مارچ ، 2012
غزہ … غزہ پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی تازہ بمباری میں مزید 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ غزہ کے علاقے میں جمعہ سے جاری اسرائیلی بمباری میں 14 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیارے نے آج غزہ پٹی میں 2 موٹرسائیکل سوار فلسطینیوں کو میزائل سے نشانہ بنایا جو موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر 5 فضائی حملے کئے جن میں پاپولر ریزسٹنس کمیٹی کے سربراہ زہیرال قیسی سمیت 12 فلسطینی جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔ حماس کے عسکری ونگ اور پی آر سی نے زہیر ال قیسی کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے غزہ سے 90 راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کئے گئے جس میں 4 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔