11 جون ، 2013
کراچی…سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم بنانی ہے تو مصباح کو خود کرکٹرز ڈھونڈنے ہونگے، عمران خان جیسا کپتان بن کر ہی کوئی نتیجہ قوم کو دیا جاسکتا ہے ۔چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ریلو کٹے نکالنے ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ جن سینئرز کو ٹیم سے نکالا گیا، ہمارے پاس ان کے متبادل کھلاڑی نہیں تھے۔ نئے کھلاڑی ضروری لائیں مگر پہلے جوہیں انکے متبادل تو تلاش کرلیں۔بورڈ میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے برسوں سے بیٹھے ہیں، انکی جگہ معین خان، اور راشد لطیف وغیرہ کو لایا جائے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت پر بھی اتنا ہی دباوٴ ہوگا جتنا پاکستان پر۔ پاکستان کی ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔