پاکستان
18 جنوری ، 2012

لاہور: پولیس تشدد سے ایک شخص ہلاک، لواحقین کا مظاہرہ

لاہور: پولیس تشدد سے ایک شخص ہلاک، لواحقین کا مظاہرہ

لاہور … لاہور میں غازی آباد سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ نو بچوں کے باب کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا۔ پولیس کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔برکی ہڈیارہ کے گاوٴں نتھوکی کے محنت کش نیامت علی کو چند روز پہلے سی آئی اے پولیس غازی آباد کے تھانے دار شکیل بٹ نے گرفتار کیا۔ تھانیدار مبینہ طور پر نیامت کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا، حالت غیر ہونے پر اسے ورثا کے حوالے کر دیا۔ تاہم نیامت کوئی بھی طبی امداد ملنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گیا۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور لاش ٹرالی میں رکھ کر پنجاب اسمبلی کی طرف نکل گئے۔ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ مغل پورہ نہر کے قریب مظاہرین پولیس کا ناکہ توڑ کر نیامت کی لاش پریس کلب لے گئے۔

مزید خبریں :