دنیا
13 جون ، 2013

ترک وزیر اعظم کی مظاہرین کو غازی پارک خالی کرنے کی آخری وارننگ

ترک وزیر اعظم کی مظاہرین کو غازی پارک خالی کرنے کی آخری وارننگ

انقرہ …ترک وزیراعظم رجپ طیب اردگان نے استنبول کیغازی اتاترک پارک کو مظاہرین سے فوری طور پر خالی کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ وہ دارالحکومت انقرا میں اپنی جماعت کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ استنبول میں تقسیم اسکوائر اور غازی اتاترک پارک کے مظاہرین کے معاملے پر حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔انھوں نے مظاہرین کو آخری وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہغازی پارک کو فوراً خالی کردیں۔طیب اردگان نے واضح کیا کہغازی پارک مظاہرین کی ملکیت نہیں بلکہ عوام کا ہے۔ادھراستنبول کے تقسیم اسکوائر پر مظاہرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے مگر پھر بھی اطراف کے علاقوں میں مظاہرین ٹولیوں کی شکل میں موجود ہیں۔کسی گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز بھی علاقے میں الر ٹ ہے۔

مزید خبریں :