دنیا
13 جون ، 2013

ارجنٹائن : بیونس آئرس میں 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں، 3 مسافر ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ارجنٹائن : بیونس آئرس میں 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں، 3 مسافر ہلاک، 100 سے زائد زخمی

بیونس آئرس … ارجنٹائن کے دارالحکومت میں 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں، 3 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بیونس آئرس میں مورون اور کاسٹیلر اسٹیشنز کے درمیان Sarmiento line پر 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا ۔ حکام کے مطابق مسافر ٹرین خالی کھڑی ٹرین سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کئی مسافر اپنی مدد آپ کے تحت ٹرین سے باہر نکلے، ٹرین میں پھنسنے والے مسافروں کو امدادی ٹیموں نے آکر ریسکیو کیا۔ ابتدائی طبی امداد کیلئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :