پاکستان
13 جون ، 2013

کارکردگی نہ دکھائے والے وزیر کو فارغ کردیں گے، ایاز صادق

کارکردگی نہ دکھائے والے وزیر کو فارغ کردیں گے، ایاز صادق

اسلام آباد…اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے جو وزیر کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے فارغ کردیں گے۔ لاہور کے علاقے رحمان پورہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی حکومت بننے دی ورنہ عام طور پر وفاق والی حکومت صوبے میں بھی حکومت بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت اور شہباز شریف کی چار سال کی محنت نے ن لیگ کو کامیابی دلائی۔ وہ بطورا سپیکر غیر جانبدار رہیں گے۔

مزید خبریں :