13 جون ، 2013
لاہور … پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اورپنجاب کے سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے قبل نئے سیلز ٹیکس کا نفاذ پارلیمنٹ کی تضحیک کے مترادف ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ مالی سال شروع ہونے سے پہلے کبھی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جاتا، سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز کو پارلیمنٹ نے ابھی تک منظور نہیں کیا، اس کا نفاذ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کے ساتھ تعاون سے سیلزٹیکس میں اضافے کی کوشش ناکام بنائے گی۔