13 جون ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف این اے 68 سرگودھا ،پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان این اے ون پشاور اور این اے 71 میانوالی کی نشست سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے این اے 5 نوشہرہ ،امیر حیدر ہوتی نے پی کے 23 مردان ،مولانا فضل الرحمان نے این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان اور این اے 27 لکی مروت کی نشستیں خالی کر دی ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے این اے 48 اسلام آباد اور چودھری نثار نے پی پی 6 راولپنڈی کی نشست چھوڑ دی ہے۔شہباز شریف نے لاہور کے دونوں حلقوں این اے 129 ، پی پی 161 اور راجن پور کی پی پی 247 کی نشستیں خالی کر دی ہیں۔لاہور سے حمزہ شہباز نے پی پی 142 اور لاہور ہی سے مہر اشتیاق نے پی پی 150 ،خواجہ آصف نے پی پی 123 سیالکوٹ اور مونس الہٰی نے پی پی 118منڈی بہاوالدین کی نشستیں چھوڑدی ہیں۔جمشید دستی نے این اے 177 مظفر گڑھ ،محمود خان اچکزئی نے این اے 262 قلعہ عبداللہ اور پیر صدر الدین نے این اے 235 سانگھڑ کی نشست خالی کردی ہے۔