14 جون ، 2013
ہری پور …تربیلا ڈیم میں مسلسل تیسرے روز پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔تربیلا ڈیم میں مسلسل تیسرے روز پانی کی آمد میں اضافہ ہواہے جہاں پانی کی سطح ایک ہزار سے فٹ بڑھ گئی۔ ڈیم میں پانی کی آمد 3لاکھ29ہزاراور اخراج ایک لاکھ 11ہزار400 کیوسک ہے اور یہاں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 27لاکھ47ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں دس روز کے دوران پانی کی سطح میں 63فٹ کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارفٹ سے زیادہ رکارڈ کی گئی۔ جہاں پانی کی آمد 65 ہزار279 اور اخراج 15 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا ۔ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 24 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔ دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرافہ 51لاکھ99ہزار ایکڑ فٹ ہوگیاہے۔