پاکستان
14 جون ، 2013

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی

 پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی

لراچی… پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔برف پگھلنے لگی ہے مگر بات کیاآگے بڑھے گی بھی یانہیں؟پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مہینوں سے جمی برف پگھلنے کے آثارنمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔صدرآصف علی زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید قائم علی شاہ اور رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم کو بھی سندھ حکومت میں شامل کرنے کی بات ہوئی۔اس سے پہلے کراچی ائرپورٹ پرآمد کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شرکت کی دعوت دی رجب میں نوجوان وزیراعلی بنتادیکھنا کاخواب دیکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہ نمامنظوروسان کو بھی شعبان میں نیاخواب آیا ہے اور انہوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جلد سندھ حکومت میں شامل ہوجائیگی۔ ان کاکہناہے کہ وفاق میں ویسے بھی ایم کیوایم کے لیے جگہ نہیں ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنماوں کاکہناہے کہ پہلے بھی ایم کیوایم کے ساتھ مل کرکام کیاہے اوراب بھی خوش دلی سے کریں گے۔باتیں توبہت ہوگئیں مگر کیا پیپلزپارٹی کے رہنماماضی کی طرح نائن زیرو جاکر ایم کیوایم کو باقاعدہ دعوت دیں گے یانہیں ،یہ واضح نہیں۔

مزید خبریں :