18 جنوری ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی نے ملاقات کی جس میں استعفوں کے بجائے اسمبلیوں میں بیٹھ کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسمبلیوں میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے بھی تبادلہٴ خیال ہوا۔ نواز شریف نے موجودہ صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔