14 جون ، 2013
نیویارک…امریکا کی ریاست کلوراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تین دن بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔مزید ہزاروں افراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔جنگلات کی آگ نے قریبی واقع 360مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اب تک 38ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ تقریبا ایک ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔4 سو سے زائد فائر فائٹرز اور رضاکار ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔