دنیا
14 جون ، 2013

چین میں ایکسپریس وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،2ہلاک

بیجنگ…چین میں ایکسپریس وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مشرقی صوبے جیانگ ژو کے شہر Yanchen میں دھند کے باعث حد نظر کم ہونے سے ایکسپریس وے پر 4 مختلف حادثات ہوئے، جن میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ٹریفک کی روانی بحال کرتے ہوئے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :