14 جون ، 2013
لندن…گلوبل پیس انڈیکس 2013 کی رپورٹ میں آئس لینڈ کو دنیا کا پر امن ترین ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ افغانستان کو خطرناک ترین ملک کہا گیا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے مرتب کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں سال 2008 کے بعد بد امنی 5 فیصد زیادہ بڑھی۔اس رپورٹ میں ڈنمارک دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر پر امن ملک قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کی اس فہرست میں 141 ویں پوزیشن اور پاکستان 157 ویں پوزیشن پر ہے۔