دنیا
11 مارچ ، 2012

شام: فوج اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں، 70 افراد ہلاک

شام: فوج اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں، 70 افراد ہلاک

دمشق … شام میں فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان خوں ریز لڑائی میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شامی فوجی حکومت مخالفین کے مضبوط گڑھ ادلب پر کئی روز کی گولا باری کے بعد ہفتے کو شہر میں داخل ہوئے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی شامی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے دمشق میں ہیں۔ شامی فوجیوں کے ادلب شہر میں داخلے کے بعد حکومت مخالفین اور فوجیوں کے درمیان خوں ریز جھڑپیں ہوئیں۔ Syrian Observatory for Human Rights کے مطابق لڑائی میں 62 افراد مارے گئے جن میں 19 فوجی ، 21 فوجی منحرفین اور 22 شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دمشق اور حمص میں بھی فوج کی کارروائیوں میں 7 شہری مارے گئے۔

مزید خبریں :