دنیا
11 مارچ ، 2012

گوانتا نامو بے سے طالبان قیدیوں کی قطر منتقلی کا فیصلہ نہیں کیا ،پینٹا گون

 گوانتا نامو بے سے طالبان قیدیوں کی قطر منتقلی کا فیصلہ نہیں کیا ،پینٹا گون

واشنگٹن … امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہا ہے کہ گوانتا نامو بے سے پانچ طالبان قیدیوں کی قطر منتقلی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پینٹا گون کے ترجمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گوانتا نامو بے کا قید خانہ بند کرنے کا فیصلہ بالکل واضح ہے۔ لیکن ابھی وہاں سے قیدیوں کی منتقلی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ امریکی قانون کے مطابق اور کانگریس کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کابل میں افغان حکام نے کہا تھا کہ گوانتاناموبے کے امریکی قید خانے میں موجود پانچ طالبان قیدیوں نے قطر منتقل ہونے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور توقع ہے کہ اس اقدام سے افغانستان میں مصالحت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

مزید خبریں :