11 مارچ ، 2012
قاہرہ … مصرمیں متعین امریکا کی سفیرقاہرہ جرمنی منتقل ہوگئیں جہاں سے وہ اپنے ملک چلی جائینگی۔مصر میں جمعہ کی شام دارالحکومت قاہرہ میں نماز جمعہ کے بعد امریکی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے دو الگ الگ گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ ان میں ایک گروپ فوج کا حامی اور دوسرا انقلابی کارکنوں پر مشتمل تھا۔ فوج کے حامی گروپ نے امریکی سفارت خانے پر پتھراوٴ کیا اور مطالبہ کیا کہ غیر ملکی امداد لے کر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث امریکیوں کیخلاف کارروائی کے بعد قاہرہ میں تعینات امریکی خاتون سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکال دیا جائے۔فوج کے حامیوں کا مظاہرہ ابھی جاری تھا کہ ایک سو کے قریب اپوزیشن کے کارکن بھی نعرے لگاتے امریکی سفارت خانے کے قریب پہنچ گئے۔ پھر ان دونوں گروپوں کے درمیان بھی پتھراوٴ کا تبادلہ ہوا۔ پرتشدد جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان میں متعین سابق سفیر اور مصر میں حالیہ سفیر قاہرہ سے فرانکفرٹ پہنچ گئی ہیں جہاں سے وہ امریکا روانہ ہوجائینگی۔