پاکستان
15 جون ، 2013

اسلام آباد:قائداعظم کی رہائش گا ہ پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد…بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی زیارت میں رہائش گا ہ پر حملے اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پارلے منٹ ہاوٴس کے سامنے جناح ایونیو پر سول سوسائٹی کے مظاہرے میں طلبہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے افرادشریک ہوئے۔مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قائداعظم سے محبت اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ قائد اعظم کی تباہ ہونے والی رہائش گاہ دوبارہ تعمیر کی جائے اوردہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔

مزید خبریں :