پاکستان
15 جون ، 2013

ججزنظربندی کیس:مشرف پر فردجرم عائد،21جون کوشہادتیں طلب

ججزنظربندی کیس:مشرف پر فردجرم عائد،21جون کوشہادتیں طلب

اسلام آباد…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 21 جون کواستغاثہ کے گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کرلیاہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے پرویز مشرف کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاوٴس میں قائم سب جیل میں مقدمے کی سماعت کی۔ سیکیورٹی نہ ملنے پر پبلک پراسیکیوٹر پیروی کے لیے پیش نہیں ہوئے اور ان کی غیر موجودگی میں سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی گئی۔ پرویز مشرف کی جانب سے بریت کی درخواست پر عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید خبریں :