15 جون ، 2013
لسبیلہ…بیلا کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلا میں آرسی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک کی ٹکر ہوئی، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں چار افرادجاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔