16 جون ، 2013
پشاور…کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد کاروائیوں کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے تمام حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ فاٹا اور پشاور کے سرحدی علاقوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ شہرکے داخلی و خارجی راستوں پرلگے ناکوں پرنفری بڑھادی گئی ہے۔ جبکہ بڈھ بیر میں چوکی پر حملے کے بعد مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔