پاکستان
16 جون ، 2013

تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ

تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ

ہری پور…تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران تربیلا میں پانی کی سطح مزید 6 فٹ اور منگلا میں دو فٹ بلند ہوگئی۔تربیلاڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ اٹھترہزار نو سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی سطح چودہ سو ستاسی اعشاریہ چار دو فٹ ہے جو پانی کی انتہائی سطح پندرہ سو پچاس فٹ سے تریسٹھ فٹ کم ہے تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ تینتیس لاکھ پینتیس ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو چھیاسٹھ اعشاریہ چھ پانچ فٹ رکارڈ کی گئی۔ ڈیم میں پانی کی آمد ستر ہزار آٹھ سو دس اور اخراج 15 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ چھبیس لاکھ چونسٹھ ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔ تربیلا اور منگلا دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ مجموعی طور پر انسٹھ لاکھ نناوے ایکڑ فٹ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :