16 جون ، 2013
کراچی … پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ معصوم بے گناہ طالبات اور قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کھلی بربریت اور پاکستان مخالفین کی کاروائی ہے۔ سنی تحریک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عسکریت پسند غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ، انہیں انسانیت سے کوئی غرض نہیں ہے اور نام نہاد طالبان ، را، موساد، سی آئی آے، بلیک واٹر کے ایجنٹ کا کر دار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت بلوچستان میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے نام نہاد طالبان دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔