پاکستان
16 جون ، 2013

عمران خان کا خیبر پختونخوا میں ذاتی خرچ پر چار اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان

پشاور… تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ذاتی خرچ پر عالمی معیار کے چار اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کے مطابق عمران خان نے صوبے میں عالمی معیارکے چار اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جو عمران خان ذاتی خرچ سے تعمیر کرائیں گے۔ ان میں سے ایک اسپتال پشاور اور باقی صوبے کے دیگر شہروں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ شوکت یوسف زئی نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تین ماہ کے اندر پشاور کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں نمایاں تبدیلی لائے گی جسے مریض خود محسوس کریں گے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہیں جن کی بہتری کے حوالے سے پہلے ہی بہت کچھ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :