پاکستان
16 جون ، 2013

کراچی : طویل لوڈشیڈنگ پر بجلی کمپنی اور حکومت خاموش ہے،جماعت اسلامی

کراچی …جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ اور کے ای ایس سی انتظامیہ کی بد انتظامی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اذیت ناک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،10سے12گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آج پورا شہر سراپا احتجاج ہے،شہر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں،سڑکوں کو بلاک کر کے اس پر ٹائر جلائے جارہے ہیں،اس احتجاج میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے اور خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں ،مگر المیہ یہ ہے کہ حکومت اور کے ای ایس سی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

مزید خبریں :