پاکستان
17 جون ، 2013

خیبرپختونخوا کاتین سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش ہوگا

خیبرپختونخوا کاتین سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش ہوگا

پشاور… خیبرپختونخواکا مالی سال 2013.14 کاتین سو ارب روپے سے زائدبجٹ آج پیش کیاجارہاہے۔جوتحریک انصاف کاحکومت میں آنے کے بعدپہلاصوبائی بجٹ ہوگا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصداضافہ متوقع ہے۔خیبرپختون خوا کے مالی سال 14۔2013کے لیے تین سو ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سینئروزیرسراج الحق بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فی صد اضافے کاامکان ہے۔بجٹ پیش کرنے سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی زیر صدارت منعقدہوگا۔جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔تحریک انصاف کاحکومت میں آنے کے بعدیہ پہلابجٹ ہوگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ میں تعلیم اورصحت کے شعبوں کوترجیح دی جائے گی اوران دونوں شعبوں میں اضافی رقم بھی مختص کی جائے گی جبکہ پشاورمیں میگاپراجیکٹس بھی شروع کرنے کااعلانات کئے گئے ہیں۔خیبر پختو نخواکے عوام صوبائی حکومت سے بجٹ میں بہت امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :