17 جون ، 2013
کراچی…سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ بھر کے وکلاء ہڑتال کررہے ہیں۔سندھ بار کونسل کی اپیل پر ماتحت عدالتوں میں آج سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے اور زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو تباہ کرنے کے خلاف وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔