صحت و سائنس
18 جون ، 2013

سندھ: ڈینگی متاثرین کی تعداد275 سے متجاوز

کراچی …سندھ میں ڈینگی بخار سے متاثر افراد کی تعداد دو سو پچھتر سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 267 متاثرین کراچی میں رپورٹ ہو ئے ہیں۔ڈینگی سرویلینس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق رواں سال اب تک صوبہ سندھ میں 275 سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جس میں سے 267 کا تعلق کراچی سے ہے۔ڈینگی کے باعث رواں سال دو افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے مچھر مار ادویات کا استعما ل کریں ،شام کے اوقات میں جسم کو مکمل طو ر پر ڈھانپ کر رکھیں جبکہ پانی ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو ہر ہفتے صاف کرنا بھی ضروری ہے۔

مزید خبریں :