کاروبار
19 جون ، 2013

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد…پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے،مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرینک کر رہے ہیں۔پاکستان کو مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 3 سے5 ارب ڈالرزقرض ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابقپاکستان آئی ایم ایف سے آسان شرائط پرقرض حاصل کرنے کیلئے بات چیت کر رہا ہے تاہم اگر آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی سخت شرط عائد کی گئیخاص طور پر آئل یا گیس کی قیمت بڑھانے کی شرط پر قرض نہیں لیا جا ئے گا بلکہ کوئی متبادل راستہ تلاش کیا جا ئے گا۔

مزید خبریں :