19 جون ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی چودھر ی ذکاء اشرف کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع کردی ہے۔ آئندہ سماعت پر حتمی بحث کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عدالت میں داخل کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر قائم مقام چیئرمین کے تقرر کے لئے تین نام مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیے گئے ہیں جن میں ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز رضوی کے نام شامل ہیں۔ درخواست پر مزید سماعت 24 جون کو ہو گی۔