20 جون ، 2013
لاہور…لاہور میں واپڈا پیغام یونین نے لسیکو انتظامیہ کی طرف مبینہ انتقامی کاروائیوں اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہیڈ آفس کا مرکزی گیٹ بند کرا دیا واپڈا پیغام یونین کے عہدے داران اور ورکرز نے لسیکو ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت توقیر الاسلام ساجد نواز اور دیگر قائدین نے کی۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ لیسکو انتظامیہ نے یونین کے عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردی ہیں ، یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ پھیلتا جائیگا ۔