20 جون ، 2013
پشاور…یو ایس اے آئی ڈی ( USAID )خیبر پختون خوا اور فاٹا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لئے پیسکو کے سات مل کر کام کرے گی۔ پشاور واپڈا ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل روبرٹ ریڈ Robert Reedنے کہا ہے کہ پیسکو کے تعاون سے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے سے متعلق دو منصوبوں کو متعارف کرائے گی۔ جس کے لئے USAID ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان منصوبوں سے بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ جس سے خیبر پختون خوا اور فاٹا کے عوام اور کاروبار کو فائدہ پہنچے گا۔