پاکستان
20 جون ، 2013

کوئی قانون سے بالاترنہیں،اسی لیے نگہت شیخ کو معطل کیا،راجہ اشفاق سرور

لاہور…مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکریٹری راجہ اشفاق سرور کاکہناہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں،اسی لئے مسلم لیگ ن نے اپنی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کوشوکاز نوٹس دیااور ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ۔راجہ اشفاق سرورپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات نارمل نہیں جوہم غلطیاں کریں۔نگہت شیخ کوشوکازنوٹس جاری کیاہے۔ جوبھی جواب آئیگا،اس کافیصلہ لیڈرشپ کرے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نگہت شیخ کے حوالے سے انکوائری کاحکم بھی دے رکھاہے۔

مزید خبریں :