20 جون ، 2013
اسلام آباد … دبئی سے اسمگل کیا جانے والا ساڑھے 23 کلو گرام سونا اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پکڑا گیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ پر صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم سید وقاص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق ملزم کا تعلق منظم گروہ سے ہے، ملزم نے اپنی آمد کی اطلاع پشاور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کو دی تاہم وہ اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اترا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کا پتا چلا لیا ہے، انہیں بھی جلدگرفتار کرلیا جائے گا۔