20 جون ، 2013
اسلام آباد…تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بجٹ واپس لے ، جونیجو دور میں یاسین وٹونے بھی بجٹ واپس لیا تھا، اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی جہاں 5 سال میں پہنچی تھی ، وہاں اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کو 15 دن میں پہنچا دیا، پندرہ سال پہلے جو کشکول توڑ دیا گیا تھا، آج پھر اٹھا لیا گیا ہے۔ ساری جماعتیں اکٹھی ہو جائیں تو آئندہ ایک ڈرون حملہ نہیں ہو سکتا۔ ایم کیو ایم کے رکن ساجد احمد نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹر وے تعمیر کی جائے۔ جمشید دستی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خواجہ سراؤں کے لیے ایک اور مزدوروں کے لیے تین نشستیں مختص کی جائیں۔