پاکستان
20 جون ، 2013

پاکستان میں کئی حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرزمین پر ہوئی، مسعود خان

پاکستان میں کئی حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرزمین پر ہوئی، مسعود خان

نیویارک … اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہپاکستان میں کئی حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرزمین پر ہوئی، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے افغان الزامات میں صداقت نہیں، وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان سے مضبوط تعلقات کے عزم کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ افغانستان سے سیاسی، معاشی، دفاعی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات استوار کئے۔ سلامتی کونسل میں سیکریٹری جنرل بان کی مون کی افغانستان کے بارے میں رپورٹ پر خطاب کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نومنتخب قیادت افغانستان کی سربراہی میں امن مذاکرات اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرتی ہے،افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرزمین پر ہوئی، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے افغان الزامات میں صداقت نہیں۔ مسعود خان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے جز کے طور پر استعمال نہیں کررہا، افغانستان پاکستان پر ا لزامات عائد کرکے اس کے خلوص پر شک کررہا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ دہشت گردی افغانستان پاکستان کیلئے خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں پاکستان، افغانستان، امریکا اور دیگر اقوام نے دہشت گردی میں ہزاروں جانیں نچھاور کردیں۔

مزید خبریں :