پاکستان
20 جون ، 2013

کسی بھی در اندازی کا بھرپورجواب دیاجائیگا،ائیرچیف طاہر رفیق

کسی بھی در اندازی کا بھرپورجواب دیاجائیگا،ائیرچیف طاہر رفیق

اسلام آباد…پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی در اندازی کا بھرپورجواب دیاجائیگا۔ یہ بات انہوں نے ایک آپریشنل ائیر بیس پرسیفرون بینڈٹ نامی سہ فریقی مشق کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ پاک فضائیہ کے اعلامیے کے مطابق ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کاکہناتھاکہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ان کی تیار ی اور رد عمل تیز تر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اور علاقائی صورت حال میں پاک فضائیہ کا کردار بہت اہم ہے۔

مزید خبریں :