20 جون ، 2013
اسلام آباد … لگتا ہے کہ گرمی کے جانے کا ابھی کوئی موڈ نہیں بلکہ محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کردی ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک کے اکثر شہروں کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار ہے، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گزشتہ دنوں بارش سے گرمی کی شدت تھوڑی کم ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، آج سب سے زیادہ گرمی ڈیرہ غازی خان میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔