20 جون ، 2013
لاہور… پنجاب کے وزیر برائے تعلیم ،کھیل،سیاحت اور آثار قدیمہ رانا مشہود نے کہا ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں ، اس کے باوجود نواز شریف نے پنجاب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز سندھ کو دے دیے ۔صوبائی وزیر سے لیاری کراچی کے تعلیمی اداروں کے نوے رکنی وفد نے لاہور میں ملاقات کی ،رانا مشہود احمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر ملک کے کسی بھی علاقے میں رہنے والوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب میں رہنے والوں کا ،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف کرپشن کنٹرول کرنے سے چھ سو ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔مسلم لیگ ن ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر اسے چمکتے پاکستان میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔