20 جون ، 2013
لاہور…پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی نے گوشت بڑھاو پروگرام کے تحت صوبے کے 2800 مویشی پالنے والے کسانوں میں 13 کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کر دی ۔ پیمکو کے گوشت بڑھاوٴ پروگرام کٹا بچاوٴ اسکیم اور جانور فربہ کرو پروگرام پر مشتمل ہے ، کٹا بچاوٴ اسکیم کے تحت ساڑھے 11 سو کسانوں نے 21 ہزار سے زائد بچھڑے رجسٹر کرائے جبکہ 20 ہزار 311 زندہ بچنے والے بچھڑوں پر7 کروڑ روپے سے زائد کے چیک دیے گئے،فربہ پروگرام کے تحت 1648 کسانوں نے 32 ہزار سے زائد زندہ جانور رجسٹر کرائے ،31 ہزار جانور فربہ کرنے پر 5 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ، پروگرام کے تحت حکومت پنجاب نے 67 کروڑ روپے مویشی پال کسانوں کیلیے مختص کیے جو مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے ۔