پاکستان
20 جون ، 2013

پنجاب اسمبلی : مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی8خواتین کامیاب قرار

لاہور…الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نو خالی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی آٹھ خواتین کو کامیاب قرار دے دیا ۔نومنتخب خواتین بجٹ اجلاس میں ہی حلف اٹھائیں گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر جن آٹھ امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ان میں حنا پرویز بٹ،زیب النساء اعوان، نبیرا عندلیب، ظل ہما، ڈاکٹر عائشہ ،راحیلہ یحٰیی ،شازیہ کامران اور شازیہ طارق شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی منظوری کے بعد ان امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :