21 جون ، 2013
حب… بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کی اپیل پر لاپتہ افراد اور لاشیں ملنے کے خلاف حب سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال ہے۔ حب ، پنجگور ، گوادر ،وڈھ، خضدار سمیت مختلف شہروں میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کی اپیل پر ہڑتال ہے۔ جس کے باعث گاڑیوں کے آیمدورفت متاثر جبکہ صبح کے اوقات میں کھلنے والی تمام دوکانوں سمیت پیٹرول پمپ بند اور دفاتر میں بھی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔