21 جون ، 2013
اسلام آباد… محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ چندروز میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ بھکر، سبی اور ڈیرہ غازی خان ملک کے گرم ترین علاقے رہے جہاں درجہ حرارت45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جبکہ دادو، سکھر، نوکنڈی، نور پورتھل، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور شورکوٹ میں 44ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔