21 جون ، 2013
کرک… کرک میں انڈس ہائی وے پر کوسٹر اور کار میں ٹکر ہو گئی ۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت15افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر اندھیری کلئی کے مقام پر مسافر کوسٹر اور کار میں تیزرفتاری کے باعث ٹکر ہوگئی۔جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کردیاگیاہے۔ بس میں سوار افراد راول پنڈی سے بنوں آرہے تھے۔