پاکستان
21 جون ، 2013

بدین:نہری پانی کی بندش، کاشت کاروں کا احتجاج جاری

بدین:نہری پانی کی بندش، کاشت کاروں کا احتجاج جاری

بدین…نہری پانی کی بندش کے خلاف بدین ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے کاشت کاروں کا احتجاج انیسویں روز بھی جاری ہے۔ڈویژن خیر پور گمبوہ کی تمام نہروں کو طویل عرصے سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔ جس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔جس کے خلاف کاشت کار19 روز سے ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انکے حصے کا پانی چوری کیا جا رہا ہے اور وہ پینے کی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

مزید خبریں :