21 جون ، 2013
کراچی…کراچی میں گلشن حدید کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،جس کے نتیجے میں کلینر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نیشنل ہائی پر گلشن حدید موڑ سے کچھ فاصلے پر آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیااور قلا بازی کھاتے ہوئے نیشنل ہائی وے سے نیچے گرکر کچے میدان میں چلا گیا،حادثے کے نتیجے میں کلینر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ ٹینکر میں موجود بھاری مالیت کا تمام تیل بہہ گیا،حادثہ کا شکار ٹینکر کیونکہ نیشنل ہائی وے سے نیچے جاکر گرا ہے اس لئے نیشل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑا ہے۔